اختلافات اپنی جگہ، نواز حکومت پر برا وقت آیا تو کندھے سے کندھا ملائینگے: جاوید ہاشمی

اختلافات اپنی جگہ، نواز حکومت پر برا وقت آیا تو کندھے سے کندھا ملائینگے: جاوید ہاشمی

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ اگر نوازشریف کی جمہوری حکومت پر مشکل وقت آیا تو انکے ساتھ کندھا ملائیں گے۔ پاکستان کے کسی بھی ادارے کی تذلیل ملک اور قوم کے مفاد میں نہیں‘ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوتا ہے۔ تحریک انصاف نے مڈٹرم انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور نہ ہی ہم مڈٹرم انتخابات چاہتے ہیں‘ ہمارا مطالبہ صرف دھاندلی کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا ہے۔ ایک انٹرویو میں  انہوںنے کہاکہ پاک افواج سمیت تمام ادارے ملک کیلئے انتہائی قابل احترام ہیں اور کسی کو بھی کسی ادارے کی تذلیل کرنے کا حق نہیں بلکہ ہم سب کو اداروں کو مضبوط بنانا چاہئے۔