احتجاجی سیاست سے جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے: منظور وٹو

احتجاجی  سیاست سے جمہوریت کو  نقصان پہنچ سکتا ہے: منظور وٹو

لاہور(خبر نگار)صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب میاں منظور احمد وٹو نے پی ٹی آئی کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی شکایات کے ازالے کے لیے سٹریٹ پالیٹکس کی بجائے پارلیمنٹ کے فورم کو استعمال کریں کیونکہ احتجاجی سیاست ملک میں جمہوریت کو نقصان پہنچا سکتی ہے ۔