تحفظ ناموس رسالت کیلئے اسلامی ممالک کی کانفرنس بلائی جائے: زوار بہادر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان اور ورلڈ اسلامک مشن کے رہنما علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا کہ حکمران تمام اسلامی ممالک کی کانفرنس بلا کر اقوام عالم میں ناموس رسالت کے تحفظ کیلئے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں ناموس رسالت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس سے حاجی طاہر جاوید نقشبندی،مولانا قاری فیاض الازہری،حافظ احسان الحق،میاں محمد اسماعیل اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ۔
قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے: علامہ ریاض شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت کے مرکزی ناظم اعلیٰ سیدریاض حسین شاہ نے کہا کہ قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے، مسائل اور مشکلات کا حل صرف اسوہءحسنہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہو ر سے راولپنڈی پہنچنے پر کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے مزید کہا کہ نظام مصطفی ﷺ سے روٹی ، روزگار اور رہائش کے مسائل حل ہوں گے۔