لاہور : لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کا احتساب میرے ہاتھوں لکھا ہے: عمران

لاہور (خبرنگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے قوم کو سخت مایوس کیا ہے، مہنگائی، بے روزگاری نے غریب عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے، وقت آگیا ہے کہ قوم نااہل حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، نواز شریف اپنی کرپشن بچانے کے لئے کرپٹ نظام کو سہارا دے رہے ہےں، نواز شریف جب حکومت مےں ہوتے ہےں تو ان کے ساتھ لوگ نظر آتے ہےں جب حکومت سے باہر ہوتے ہےں تو کوئی نظر نہیں آتا ورنہ نواز شریف سعودی عرب ڈیل کر کے نہ جاتے۔ انہوں نے کہا کہ لٹیروں اور کرپٹ لوگوں کا احتساب میرے ہاتھوں لکھا جا چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز حلقہ این اے 123 مےں کوٹ خواجہ سعید، سحر روڈ، نگینہ چوک، پمبھے چگیاں مےں عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور مےں ضمنی انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کے ریکارڈ توڑے جا رہے ہےں۔ مجھے حیرت ہے کہ نواز شریف اس ملک کے سب سے بڑے سرمایہ کار ہےں لیکن وہ صرف پانچ ہزار روپے ٹیکس دیتے ہےں۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے امیدوار میاں حامد معراج اور میاں محمود الرشید نے کہا کہ (ن) لیگ والوں نے ہمیشہ اس حلقے پر دوسرے علاقوں سے امیدواروں کو لاکر کامیاب کروایا ہے۔