خادم حرمین شریفین نے مدینہ منورہ میں ضرب السنتہ پراجیکٹ پرعملدرآمد کی منظوری دیدی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ میں ضرب السنتہ پراجیکٹ پر عملدرآمد کی منظوری دیدی جس کے تحت تاریخ اسلام کی پہلی مسجد قبا اور مسجد نبوی کے درمیان تین کلومیٹر کے علاقے میں خصوصی ترقیاتی منصوبے شروع کئے جائیں گے یہاں واقع تاریخی مقامات کو اصل حالت کے مطابق ازسرنو بحال کیا جائیگا۔ علاقے میں کھجوروں کے باغات لگائے جائیں گے اور دونوں مساجد کے درمیان پیدل چل کر آنے جانے والوں کے لئے خصوصی راستہ تعمیر کیا جائیگا۔