یوم سیاہ کے موقع پر پی ایس ایف کی تقریب کیجھلکیاں
(سید شعیب الدین)
٭ یوم سیاہ کے حوالے سے پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب پیپلز پارٹی کا کامیاب شو تھا۔ الحمرا ہال کھچا کھچ بھرا ہوا تھا سیڑھیوں پر لوگ کھڑے تھے٭ تقریب میں ہر مقرر نے تقریر کا آغاز اور اختتام جیوے بھٹو کے نعرہ سے کیا٭ تقریب کے دوران بجلی چلے جانے پر ہال میں اندھیرا چھا گیا تو گو نواز گو کے زور دار نعرے لگائے جاتے رہے٭ ندیم افضل چن نے بلاول بھٹو قدم بڑھا¶ ہم تمہارے ساتھ ہیں کا نعرہ لگوایا٭ ہال میں نوجوانوں کی اکثریت تھی جبکہ پیپلز پارٹی کے روایتی بزرگ جیالے بھی موجود تھے٭ سخت گرمی، دو گھنٹے سے زائد ہال کا ائرکنڈیشنر بند رہا مگر شرکاءکا جوش و خروش کم نہیں ہوا٭ پیپلز پارٹی کا ایک بزرگ جیالہ سر پر پارٹی پرچم کی 3رنگوں کی ٹوپی اور گلے میں پارٹی پرچم ڈالے جئے بھٹو کے زور دار نعرے لگاتا رہا۔
٭.... بی ایس ایف کے نوجوان رہنما نیر جٹ نے کہا کہ جنہوں نے 5سال اقتدار کا مزا لیا وہ آج کہاں ہیں۔ وہ آج پارٹی چھوڑ کر جا رہے ہیں اور یہ نوجوان جنہوں نے نہ بھٹو کو دیکھا نہ بے نظیر کو آج لاہور کے اسی ہال میں بیٹھ کر جئے بھٹو کے نعرے لگا رہے ہیں۔
٭.... بی ایس ایف کے آصف بلوچ نے کہا کہ بی ایس ایف کو آزاد کیا جائے، پنجاب میں انقلاب لاکر دکھائیں گے۔
٭.... بی ایس ایف پنجاب کے صدر موسیٰ کھوکھر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا میڈیا ٹرائل کرنیوالے آج کا جلسہ آکر دیکھیں