غزوہ بدر پوری انسانیت کو سلامتی اور امن دینے کا نقطہ آغاز تھا: فرحت حسین شاہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) منہاج القرآن علماءکونسل کے ناظم علامہ سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ غزوہ بدر پوری انسانیت کو سلامتی اور امن دینے کا نقطہ آغاز تھا جب تاریخ اسلام کی فیصلہ کن جنگ غزوہ بدر کے نام سے لڑی گئی۔ یوم بدر حق و باطل کے درمیان فیصلہ کا وہ دن تھا جب اللہ کی مدد و نصر ت کو آسمانوں سے اترتے صرف اہل ایمان نے ہی نہیںبلکہ مشرکین مکہ نے بھی کھلی آنکھوں سے دیکھا ۔ اللہ کی تائید و نصرت صرف مخلصین کو ہی نصیب ہوتی ہے۔مسلمانوں کو چاہےے کہ غزوہ بدر کے تاریخی پس منظر سے سبق لے کر اپنے اندر اسلامی اتحاد و اخوت پیدا کرےں۔