تحریک انصاف ملکی ترقی و خوشحالی کی جنگ لڑ رہی ہے: چودھری سرور
لاہور (خبر نگار) تحرےک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف ملکی ترقی و خوشخالی کی جنگ لڑ رہی ہے اورمحب وطن سےاستدان ہماری تحر ےک کا حصہ بن رہے ہےں، موجودہ حکمرانوں کے دن گنے جاچکے ہےں بلدےاتی انتخابات حکمرانوں کے خلاف عوامی رےفرنڈم ثابت ہونگے۔ اپنے دفتر مےں پارٹی کارکنان کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے تحرےک انصاف کے صوبائی آرگنائزر چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ حکمران عوام کو بنےادی سہولتوں کی فراہمی مےں مکمل ناکام ہو چکے ہےں جسکی وجہ سے ملک مےں بے روزگاری سمےت دےگر مسائل مےں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور حکمرانوں کے تمام تر دعوﺅں کے باوجود بجلی کی لوڈشےڈنگ کا مسئلہ حل نہ کرنا بھی حکمرانوں کی ناکامی اور نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔