یورپ بزنس اسمبلی سقراتی کمیٹی نے کالج آف فزیشنز کو بہترین علاقائی تعلیمی ادارہ ایوارڈ کیلئے نامزد کر دیا

لاہور (سپیشل رپورٹر) آکسفورڈ سمٹ آف لیڈر کے تحت یورپ بزنس اسمبلی سقراتی کمیٹی کی جانب سے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کو طبی تعلیم کے شعبہ میں بہترین علاقائی تعلیمی ادارہ ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔ یورپین بزنس اسمبلی کی انٹرنیشنل ریلیشنز منیجر Natalia Verbovsk کے مطابق صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چودھری کے اعزاز میں 17 دسمبر 2013ءکو برطانیہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں یہ اعلیٰ ایوارڈ دیا جائے گا۔ سی پی ایس پی کے صدر پروفیسر ظفراللہ چودھری کا کہنا ہے کہ اس ایوارڈ کیلئے سی پی ایس پی کا نامزد ہونا ملک پاکستان کیلئے باعث فخر ہے۔