ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے قائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے قائم کمیٹی نے کام شروع کر دیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں یورپی کنونشن کے تحت عافیہ صدیقی کی واپسی پر غور کیا گیا۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کا معاملہ یورپی کنونشن کے تحت اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا۔ تین رکنی کمیٹی آئندہ ہفتے تک اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔ وفاقی کابینہ سے سفارشات کی منظوری کے بعد امریکہ سے رجوع کیا جائے گا۔
ڈاکٹر عافیہ کمیٹی