پیپلز پارٹی آئندہ الیکشن میں بڑی طاقت بن کر ابھرے گی: قاضی احمد سعید

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک جماعت نہیں بلکہ ایک سوچ کا نام ہے اور اس سوچ کو کوئی ختم نہیں کر سکتا، پیپلز پارٹی لوگوں کے دلوں میں بستی ہے اس کی جڑیں پورے ملک میں پھیلی ہوئی ہیں۔ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی ایک بار پھر بڑی طاقت بن کر ابھرے گی۔ پارٹی کے ناراض کارکنوں کو منا کر پارٹی دوبارہ فعال بنائیں گے۔