پنجاب یونیورسٹی میں ڈاکٹر اے کیو خان چیئرقائم

لاہور (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے انسٹی ٹیوٹ آف کیمیکل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نیو کیمپس میں محسن پاکستان اور ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی لازوال خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر اے کیو خان چیئر قائم کر دی ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیا جا چکا ہے۔