پنجاب حکومت ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دےگی: میاں مرغوب

پنجاب حکومت ماہ رمضان میں عوام کو بھرپور ریلیف دےگی: میاں مرغوب

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق رکن قومی اسمبلی میاں مرغوب احمد نے کہا ہے کہ ماہ رمضان کے دوران عوام کو بھرپور ریلیف کی فراہمی اور اشیاءضروریہ کی رمضان بازاروں میں بروقت سپلائی پنجاب حکومت کی پہلی ترجیح ہو گی۔ حکومت صوبے بھر میں رمضان بازاروں کا جال بچھا دے گی جس کا براہ راست غریب آدمی کو فائدہ پہنچے گا۔ رمضان بازاروں کو صحیح معنوں میں عوام کیلئے مفید بنانے کے جامع انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور مختلف اضلاع میں وزراءاور ارکان اسمبلی کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں۔ میاں مرغوب احمد نے کہا کہ پنجاب حکومت صرف آٹے پر 3 ارب 20 کروڑ کی سبسڈی دے رہی ہے جو کہ شہباز شریف کی عوام دوست پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔