پروفیسر ہمایوں احسان آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں نظریاتی سمر سکول کے طلبہ سے خطاب کریں گے

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور قائداعظمؒ میں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے پچیسویں روز آج ہفتہ 6 جولائی کو ممتاز دانشور اور ماہر قانون پروفیسر ہمایوں احسان 12 بجے دن طلباءو طالبات سے خطاب کریں گے۔