پاکستان انرجی کمشن کے ڈائریکٹر فنانس کا قاتل 9 سال بعد لاہور ائرپورٹ سے گرفتار

پاکستان انرجی کمشن کے ڈائریکٹر فنانس کا قاتل 9 سال بعد لاہور ائرپورٹ سے گرفتار

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان انرجی کمشن کے ڈائریکٹر فنانس کا قاتل 9 سال بعد گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو 9 سال بعد علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ لاہور سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم عبدالماجد عرف امجد نے ڈائریکٹر فنانس کو چھریوں کے و ار کر کے قتل کردیا تھا۔