ٹیکسوں کی بھرمار، نواز حکومت نے عوام کو اذیت میں مبتلا کر دیا: میاں مقصود

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجما عت اسلامی لاہور میاں مقصوداحمد نے ملک بھر میں مہنگا ئی میں تیزی سے اضافے پر اظہا ر تشویش کر تے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کے آ تے ہی ملک میں ضروریا ت زندگی کی اشیا ءکی قیمتوں میں انتہا ئی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے ملک کے غریب لو گ اذیت میں مبتلاہیں ۔ نواز شریف کی حکومت نے عوام پر ٹیکسوں کی بھر ما ر کر کے مہنگائی کے تما م ریکا رڈ توڑ دئیے ہیں۔ جس کی وجہ سے عام لو گ اپنے گھر وں کے اخراجا ت پو رے کر نے سے قا صر ہیں۔ ملک بھر میں بدترین لو ڈشیڈنگ سے عوام بلبلا اٹھے ہیں لو گوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں جبکہ حکمران اجلاس در اجلا س منعقد کر کے عوام کے ساتھ سنگین مذاق کر رہے ہیں۔