وزیر ریلوے جس ٹرین میں سفر کر رہے تھے وہ نان سٹاپ تھی، کسی ٹرین کو روک کر اہمیت نہیں دی گئی: ریلوے ترجمان کی وضاحت

لاہور (پ ر) ریلوے ترجمان نے اس خبر جس میں یہ کہا گیا ہے کہ ”وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی ٹرین گزارنے کیلئے آگے جانے والی ٹرین کو دینہ ریلوے سٹیشن پر روک دیا گیا“ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے جس ٹرین پر سفر کر رہے تھے وہ نان سٹاپ ٹرین تھی اور اس کا راولپنڈی تا لاہور کوئی سٹاپ نہیں، لہٰذا اس بات میں کوئی سچائی نہیں ہے کہ کسی اور ٹرین کو روک کر وفاقی وزیر ریلوے کی ٹرین کو اہمیت دی گئی۔