وزیرریلوے کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں اضافے سے انکار، اضافی بوجھ دیگر ذرائع سے پورا کیا جائیگا: ترجمان

لاہور(سٹاف رپورٹر) ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نے عوام کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ حالیہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ریلوے کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا اور اس اضافی بوجھ کو مختلف ذرائع آمدنی سے پورا کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیر ریلوے نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سپیشل 150 اکوموٹیو ریپئر محمد یوسف کو غیر تسلی بخش کارکردگی پر عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ پر کیپٹن عبدالمجید بیگ کو تعینات کر دیا ہے۔