نوازشریف اقتصادی دھماکے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: غلام حسین شاہد

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ پنجاب کے صدر میاں غلام حسین شاہد نے کہا ہے کہ دنیا کا کوئی آزاد ملک معاشی خودکفالت کے بغیر دفاعی طاقت نہیں بن سکتا۔ وزیراعظم میاں نوازشریف نے پاکستان کو دفاعی طور پر ناقابل تسخیر بنایا تھا اب وہ پاکستان میں کامیاب اقتصادی دھماکے کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو پنجاب میں توانائی کے شعبہ میں انوسٹمنٹ کرنے پر آمادہ کر لیا۔