موٹر وے پر غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی

لاہور (نامہ نگار) موٹر وے پر غیررجسٹرڈ گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ آج ہفتہ اور اتوار شہریوں کو وارننگ دی جائے گی جبکہ پیر سے موٹر وے پر بغیر رجسٹرڈ کسی گاڑی کو داخل نہیں ہونے دیا جائےگا۔ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس حکام نے اس سلسلہ میں موٹر وے پولیس افسروں و اہلکاروں کو باقاعدہ احکامات جاری کر دئیے ہیں جن کے مطابق آج اور کل دو روز شہریوں کو آگاہی دی جائے گی کہ موٹر وے پر پیر سے غیررجسٹرڈ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ موٹر وے کے داخلی راستوں پر اس بارے میں آگاہی بینرز بھی آویزاں کر دئیے گئے ہیں۔