منتخب مصری حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکہ ملوث ہے: حنیف طیب

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سنی اتحاد کونسل کے سیکرٹری جنرل حاجی محمد حنیف طیب نے کہا ہے کہ منتخب مصری حکومت کا تختہ الٹنے میں امریکہ ملوث ہے کیونکہ امریکہ مسلم ممالک میں استحکام پسند نہیں کرتا۔ عالمی برادری مصر میں غیر جمہوری اقدام کے خلاف آواز اٹھائے۔ مصر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا ہے۔ مصری فوج نے مصر کو تاریک سرنگ میں دھکیل دیا ہے۔ مصر میں فوجی انقلاب عالمی سازشوں کا حصہ ہے۔