مصر میں مارشل لاءکے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے: زبیر احمد ظہیر

لاہور (خصوصی نامہ نگار)اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن و مرکزی جمعیت اہلحدیث کے نائب امیر علامہ زبیر  احمد ظہیر نے کہا ہے کہ مصر میں فوجی مارشل لاءکے پیچھے اسرائیل جیسی اسلام دشمن قوتوں کا ہاتھ ہے ‘ امت مسلمہ متحد نہ ہوئیں تو آنے والے وقتوں میں اسلامی ممالک میں جمہوریت خواب بن کر رہ جائے گی‘ ایک سازش کے تحت اسلام دشمن قوتیں متحد ہو رہی ہیں جن کا راستہ روکنے کیلئے ہم سب کو بھی متحد ہونا ہو گا‘ پاکستانی حکومت مصر میں جمہوریت کے خاتمے پر مذمتی موقف اختیار کرے۔ جمعہ کے روز اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ امریکہ جمہوریت کا چمپئن بنتا ہے لیکن مصر میں فوجی مارشل لاءپر امریکہ کی خاموشی بہت سے سوالات کو جنم دے رہی ہے۔