مسلم لیگ (ن) نے ضمنی انتخابات کیلئے ٹکٹ دینے سے متعلق پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں ضمنی انتخابات کے لئے امیدواروں کو ٹکٹ دینے سے متعلق پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے 14 رکنی پارلیمانی بورڈ کو ٹکٹوں کے فیصلے کا اختیار دے دیا۔ پارلیمانی بورڈ میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید، حمزہ شہباز، رانا ثناءاللہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ راجہ اشفاق سرور، غلام دستگیر خان، مسعود مجید، رانا مشہود، سائرہ افضل تارڑ، جنید انوار، عابد شیر علی، انوشہ رحمان، ارشد لغاری، جاوید لطیف اور شیخ آفتاب احمد شامل ہیں۔ سردارذوالفقار کھوسہ سمیت متعدد سینئر رہنماﺅں کو پارلیمانی بورڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔