محمد مرسی کو اسرائیل سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی سزا دی گئی: مشاہد حسین

لاہور ( این این آئی) مسلم لیگ (ق) کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ مصر کے صدر محمدمرسی کو اسرائیل کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کی سزا دی گئی ‘عوام نے (ن) لیگ کو مشرف کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی اور سوئس کیسز کھولنے کیلئے نہیں بلکہ توانائی بحران‘ بیروزگاری اور مہنگائی کے خاتمے کا مینڈیٹ دیا ہے ‘ نواز شریف نے جب سے حکومت سنبھالی ہے میں نے انکے چہرے پر مسکراہٹ نہیں دیکھی لیکن چین جا کر انکے چہرے پر مسکراہٹ نظر آئی ہے اور ایسا ہی رہنا چاہیے ۔وہ نجی ٹی وی سے گفتگو کررہے تھے۔