محل وقوع سے فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان ترقی کرسکتا ہے: مجاہد کامران

محل وقوع سے فائدہ اٹھایا جائے تو پاکستان ترقی کرسکتا ہے: مجاہد کامران

لاہور (سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا ہے کہ قدرت نے پاکستان کو جس محل وقوع سے نوازا ہے اگر اس سے فائدہ اٹھایا جائے تو ملک ترقی کر سکتا ہے وہ معروف دفاعی تجزیہ کار بریگیڈئر ریٹائرڈ نادر میر کی کتاب ”جیو پولیٹک پاکستان“ کی الرازی ہال میں منعقدہ تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری خارجہ شمشاد احمد خان، معروف تجزیہ کار سید مواحد حسین شاہ، بریگیڈئر فاروق حمید اور مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ڈاکٹر مجاہد کامران نے کہا اسرائیل کو کھڑا کرنے کیلئے ترکوں اور عربوں میں لڑائی کرائی گئی اور دنیا میں فساد کی جڑ اسرائیل ہے۔ شمشاد احمد خان نے کہا کہ ہماری فوج اپنا کام کررہی ہے۔ ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ اپنا کام کریں۔