ق لیگ کے سربراہ شجاعت حسین لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

لاہور (این این آئی) (ق) لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین جمعہ کے روز لندن سے وطن واپس پہنچ گئے ۔ شجاعت حسین نجی دورے پر لندن گئے تھے جہاں سے وہ گزشتہ روز لاہور ائیر پورٹ پہنچے اوربعد ازاں اپنی رہائشگاہ ظہور الٰہی گلبرگ کےلئے روانہ ہو گئے۔