شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں: وحید گل

شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کیلئے کوشاں ہیں: وحید گل

لاہور (خصوصی رپورٹر) ممبرصوبائی اسمبلی وحید گل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف کے ویژن کے مطابق عوام کی خدمت اوران کے مسائل کے لئے دن رات کام کیا جا رہا ہے ٹرانسفارمر جلنے کے بڑھتے ہوئے واقعات اور 2 دن بجلی کی بندش کے خاتمے کے لئے نئے ٹرانسفارمر خریدے جائیں گے۔ عوام کو خوشحالی کے آگے آنے والی تمام رکاوٹوںکو دور کیا جائے گا بابرکت اور رحمتوں والے مہینے رمضان المبارک میں عوام کو کم قیمت پر بہترین کوالٹی کی اشیاءخوردونوش کی فراہمی کے لئے پنجاب بھر میں سستے رمضان بازار کا انعقاد کیا جا رہا ہے جن کی مانیٹرنگ کے لئے صرف صوبائی دارالحکومت میں 72 ٹیمیں بنائی گئیڈ اور سرکاری مشینری عوام کی شکایات کے ازالے کے لئے رمضان بازاروں میں موجود ہو گی ۔ نوائے وقت کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ایم پی اے وحید گل نے کہاکہ پچھلی وفاقی حکومت نے پنجاب کو اندھیروں میں ڈبو دیا لیکن اب عوام ان کے اصل نمائندے اقتدار میں ہیں جو عوام کے مسائل سے واقف ہیں اورانہیں ان مسائل سے باہر نکالے گے۔