شہبازشریف کی قیادت میں پنجاب قابل قدر ترقی کر رہا ہے: چینی وزیراعظم

لاہور(خصوصی رپورٹر) چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ نے پنجاب میں گڈ گورننس اور عوامی بہبود کے منصوبوں کی تعریف کی ہے، بیجنگ میں پاکستانی وفد کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا شہبازشریف کی قیادت میں صوبہ قابل قدر ترقی کر رہا ہے تعلیم اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں پنجاب کی ترقی پاکستان کے دوسرے صوبوں کے لئے لائق تقلید ہے۔ چینی وزیراعظم نے حکومت پنجاب کو فنی تعاون اور انتہائی نرم شرائط پر سرمایہ فراہم کرنے کی پیشکش کی اور کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین دوست ہے ہمارے لئے اس سے زیادہ خوشی کی بات کیا ہوگی کہ ہم پاکستان کے عوام کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانے کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ان کا ہاتھ بٹا سکیں۔