دورہ چین: لیگی قیادت نے قومی مفادات کی حفاظت کا حق ادا کر دیا: عمران نذیر

دورہ چین: لیگی قیادت نے قومی مفادات کی حفاظت کا حق ادا کر دیا: عمران نذیر

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) لاہورکے جنرل سیکرٹری و ممبر پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف نے اپنے دورہ چین میں پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور وکالت کا حق ادا کر دیا۔ چینی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال اور انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے آمادہ کرنے کا کریڈٹ وزیراعظم میاں نوازشریف اور خادم پنجاب میاں شہبازشریف کو جاتا ہے۔ قوم کی منتخب اور آئینی قیادت کے کامیاب دورہ چین پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تنقید تعصب اور حسد پر مبنی ہے۔ زرداریوں اور حواریوں نے مسلسل پانچ سال بدترین لوٹ کھسوٹ کی۔