حکمران مہنگائی، بیروزگاری کے پی پی کے ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں: محمود الرشید

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیٹر میاں محمود الرشید نے کہا کہ نااہل حکمران چینی وزیراعظم سے اپنی تعریفیں کروا کر عوام کو بیوفوف نہیں بنا سکتے۔ موجودہ حکمرانوں کے کرپشن سکینڈل شروع ہوچکے ہیں، حکمرانوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ ملکر غریب آدمی کے گلے پر پھندا ڈالا ہے، تاریخ اور وقت انہیں معاف نہیں کریگا۔ موجودہ حکمران مہنگائی اور بیروزگاری کے پیپلز پارٹی کے ریکارڈ توڑنا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی قیادت یا تو اپنے منہ میاں مٹھو بنتی رہتی ہے یا پھر دوسرے ممالک کے حکمرانوں سے اپنی تعریفیں کروا کر قوم کو بیوقوف بنانے کی کوششیں کرتے ہیں لیکن اب یہ اپنے ایسے منصوبوں میں کامیاب نہیں ہوں گے۔