ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول میں ’فن سائنس ڈے‘ منایا گیا

ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں جاری نظریاتی سمر سکول میں ’فن سائنس ڈے‘ منایا گیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان،شاہراہ قائداعظمؒ لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول کے تیرہویں سالانہ تعلیمی سیشن کے چوبیسویں روز”فن سائنس ڈے“منایا گیاجس میں طلبہ نے سائنس کے حوالے سے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپورمظاہرہ کیا ۔ فن سائنس کی نمائش میں تحریک پاکستان کے سرگرم کارکن، ممتاز صحافی اور نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹرمجید نظامی نے خصوصی طورپرشرکت کی۔انہوں نے طلبہ وطالبات کی سائنس میں گہری دلچسپی اوران کے تیارکردہ سائنسی اشیاءکے ماڈل کو سراہااوران کی ذہنی و تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی۔ فن سائنس کے حوالے سے نظریاتی سمر سکول کے بچوں نے اپنے ٹیچر محمد آصف عمر کی رہنمائی میں 50کے قریب مختلف سائنسی اشیاءکے دلچسپ ماڈل بنا کر ڈاکٹر مجید نظامی کو ان کے متعلق پریذنٹیشن دی۔ اس موقع پرنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے وائس چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،ممتازسائنسدان پروفیسر ڈاکٹر ریاض الدین ، ممبرصوبائی اسمبلی رانا محمد ارشداورنظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے سیکرٹری شاہد رشید بھی موجود تھے۔ بعدازاںوائیں ہال بھی تقریب میں پروفیسرڈاکٹر ریاض الدین نے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔نئی نسل ملکی تعمیر وترقی میں بھرپور حصہ لینے کیلئے سائنس و ٹیکنالوجی کا علم حاصل کرے۔