ایوان قائداعظمؒ کے دفتر کا افتتاح آج ہوگا

لاہور(خصوصی رپورٹر) قائداعظم محمد علی جناحؒ کے نام سے منسوب قومی اہمیت کے حامل عظیم الشان تعمیراتی منصوبے ”ایوان قائداعظمؒ“ کے دفتر کا افتتاح آج ہفتہ6جولائی کو ساڑھے دس بجے صبح 20-J/1، جوہر ٹاﺅن لاہور میں ہوگا۔ اس پروقار تقریب میں ٹرسٹ کے چیئرمین ڈاکٹر مجید نظامی کارکنان تحریک پاکستان کے ساتھ شرکت کریں گے۔ یہ ایوان نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام تعمیر کیا جا رہا ہے۔