امریکہ پرامن انخلاءچاہتا ہے تو ڈرون حملے روکنا ہونگے: ساجد میر

امریکہ پرامن انخلاءچاہتا ہے تو ڈرون حملے روکنا ہونگے: ساجد میر

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اگر امریکہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلاکیلئے پرامن ماحول چاہتا ہے تو اسے ڈرون حملے بند کرنا ہونگے۔جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 12 جولائی کو منعقدہ عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے آل پارٹیز کا نفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے۔ عسکریت پسندی کے خاتمے اور ملکی خود مختاری کے تحفظ کے لیے قومی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے ۔