ڈیفنس: چیئرمین وقف املاک بورڈ آصف ہاشمی کے گھر 18 لاکھ کا ڈاکہ

لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں مےں ڈاکووں اور چوروں نے وارداتوںکے دوران متعدد شہرےوں سے لاکھوں روپے مالےت کی نقدی ، زےورات ، موبائل فون ، موٹر سائےکلےں،گاڑےاں اور دےگر سامان لوٹ لےا۔ تفصےلات کے مطابق ڈےفنس کے بلاک میں متروکہ وقف املاک بورڈ پاکستان کے چےئرمےن آصف ہاشمی کے گھر چار کار سوار ڈاکوﺅں نے آکر انکے بارے مےں پوچھا اور پھر انکے بھائی سہےل ہاشمی کو اسلحہ کی نوک پر ےرغمال بنا لےا اور تمام اہل خانہ پر تشدد بھی کےا اور گھر سے 18لاکھ مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی ، موبائل فون اور دےگر سامان لوٹ کر لے گئے۔ ڈاکوﺅں نے گارڈن ٹاﺅن مےں شادی سے واپس آنے والے ناصر اور اسکی فےملی سے کےمپس پل کے قرےب30لاکھ، غازی آباد مےں شعےب کے گھر سے 25لاکھ، شفےق آباد مےں شاہد محمود کے گھر سے 14لاکھ، باغبانپورہ مےں شعےب احمد کے گھر سے 10لاکھ، شاہدرہ ٹاﺅن مےں انور کے گھر سے 7لاکھ، کاہنہ مےں رفاقت علی کے گھر سے 5لاکھ، نصےر آباد مےں ذےشان کے گھر سے 5لاکھ، غالب مارکےٹ مےں ارشد محمود کے گھر سے 5لاکھ، ہربنس پورہ مےں فےاض کے گھر سے 7لاکھ، شادباغ مےں سعےد کے گھر سے 2لاکھ، کاہنہ مےں کرامت علی کے گھر سے 3لاکھ، شاباغ مےں ےونس کے گھر سے 3لاکھ، شفےق آباد مےں طاہر کے گھر سے 2لاکھ جبکہ سول لائنز مےں منصور اعظم کے گھر سے ہزاروں‘ گارڈن ٹاﺅن مےں عرفان اور اسکی فےملی سے لاکھوں، لٹن روڈ مےں خرم جاوےد اور اسکی فےملی سے 2لاکھ مالےت کے طلائی زےورات ، نقدی اور موبائل، گرےن ٹاﺅن مےں امجد کے سےنٹری سٹور سے 2لاکھ، شفےق آباد مےں جبران کے مےڈےکل سٹور سے ڈےڑھ لاکھ روپے مالےت کی نقدی اور موبائل فون‘ گلشن اقبال ، مسلم ٹاﺅن ، راوی روڈ ، بادامی باغ ، مصری شاہ ، رنگ محل ، لٹن روڈ ، شادمان ، سول لائنز ، ستوکتلہ،مغل پورہ ، وحدت کالونی مےں راہگےروں سے ہزاروں روپے اور موبائل فون‘ شاہدرہ مےں باقر، لوئر مال مےں طاہر علی بٹ ، مصری شاہ مےں شاہد ، گرےن ٹاﺅن مےں حاجی عزےز سے چار موٹر سائےکلےں ، موبائل فونز اور ہزاروں روپے چھےن لیے۔چوروں نے گارڈن ٹاون مےں کاشف کے گھر سے تےن لاکھ روپے مالےت کا سامان چوری کر لےا۔ اسلام پورہ، مسلم ٹاﺅن ، شاہدرہ ، گلشن راوی ، جوہر ٹاﺅن اور اقبال ٹاﺅن سے 6 گاڑےاںجبکہ لاری اڈہ ، مغل پورہ ، نصےر آباد ، نشتر کالونی ، ساندہ ، شمالی چھاﺅنی ، شالےمار اور گڑھی شاہو سے 8 موٹر سائےکلےں چوری کر لےں۔