پردیسی لاہور خالی کر گئے، بسوں، ٹرینوں میں اوورلوڈنگ، ٹرانسپورٹروں کی کمائیاں

پردیسی لاہور خالی کر گئے، بسوں، ٹرینوں میں اوورلوڈنگ، ٹرانسپورٹروں کی کمائیاں

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) کل عید قربان کے پیش نظر لاہور سے پردیسیوں کی قریبی اضلاع اور شہروں کو واپسی تیز ہو گئی جبکہ دور دراز کے رہائشی افراد سرکاری ملازمین دو روز قبل ہی لاہور خالی کر گئے۔ گذشتہ روز بسوں، ویگنوں و  دیگر ٹرانسپورٹ پر شدید رش نظر آیا۔ بس اڈوں پر مسافروں اور کنڈیکٹروں میں کرایہ زیادہ لینے اور سیٹ نہ ملنے کے حوالے سے جھگڑے بھی دیکھنے میں آئے۔ بڑی ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں سیٹوں کی بکنگ ایک ہفتہ قبل ہی بند کر دی گئی۔ نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کے منیجر شاہ زمان  نے نوائے وقت کو بتایا کہ  انہوں نے گوجرانوالہ میں عید منانا تھی لیکن مصروفیت کے باعث میں سیٹ  بک نہیں کرا سکا اب انہیں بھی  پرائیویٹ گاڑی پر جانا پڑے گا۔ گذشتہ روز لاہور سے شکرگڑھ، نارووال، رینالہ خورد، ساہیوال، سرگودھا، فیصل آباد اور پاک پتن جانے والی ٹرانسپورٹ میں سب سے زیادہ رش رہا۔ اکثر مسافر بسوں کی چھتوں اور دروازوں میں خطرناک طریقے سے لٹکے نظر آئے۔ ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث چنگ چی رکشے بھی مضافاتی علاقوں میں جانے کیلئے منہ مانگے کرائے وصول کرتے رہے۔
پردیسی