پاکستان آگہی پروگرام: مقامی سکول کی اساتذہ طالبات کا دورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین سلامت پورہ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ماڈل گرلز ہائی سکول کینال ویو سوسائٹی‘ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول غازی آباد‘ گورنمنٹ پرائمری سکول شاہ پور کانجراں ‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول شاہ پور کانجراں‘  فاطمہ گرلز ہائی سکول فین روڈ  اور سید نیشنل گرلز پرائمری سکول سعدی پارک کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد865تھی ۔