پاکستانی طالبان نے داعش کی حمایت کا اعلان کردیا

ڈیرہ اسماعیل خان/ اسلام آباد (رائٹرز) پاکستانی طالبان نے داعش اور عالمی جہاد کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا ہے۔ عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں تحریک طالبان نے داعش (دولت اسلامیہ) کے اہداف کی مکمل حمایت کی۔ نامعلوم مقام سے ’’رائٹرز‘‘ کو بھیجے گئے پیغام میں ترجمان شاہداللہ شاہد نے داعش جنگجوئوں کے بارے میں کہا کہ وہ ہمارے بھائی ہیں او رہمیں انکی فتوحات پر فخر ہے، ان مشکل حالات میں ہم انکے صبر اور استحکام کی دعا کرتے ہیں بالخصوص اب جب انکے تمام دشمن متحد ہو گئے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ان سے بڑی امید ہے، ہم انکے ساتھ ہیں اور انہیں مجاہدین فراہم کرینگے۔ یہ بیان اس موقع پر سامنے آیا ہے جب یہ خیال کیا جا رہا تھا کہ پاکستانی طالبان کا مقصد داعش کے عسکریت پسندوں سے مختلف ہے۔
پاکستانی طالبان/ اعلان