مزید 5 افراد ڈینگی کا شکار پنجاب میں متاثرین کی تعداد 153 ہو گئی

 لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب میں مزید پانچ افراد ڈینگی وائرس کا شکارہوگئے،صوبہ بھر میں رواں سال ڈینگی سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک سو تریپن ہوگئی ہے۔جنرل ہسپتال لاہور میں راوی ٹاون کی رہائشی اکیس سالہ سعدیہ، چوالیس سالہ محمد یعقوب،ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی میں راول ٹاون کا رہائشی سترہ سالہ اصغر،پچیس سالہ آمنہ اور بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی میں بارہ سالہ ذیشان میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔