قادر پور گیس فیلڈ میں مرمت :عید کے دوسرے، تیسرے روز سی این جی دینا ممکن نہیں: ترجمان سوئی ناردرن

اسلام آباد (اے پی پی) سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ نے کہا ہے قادر پور گیس فیلڈ میں مرمت کے کام کے باعث پنجاب میں سی این جی سٹیشنوں کو ٹرو اور مرو کے روز گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ ایک بیان میں ایس این جی پی ایل نے کہا حکومت نے اعلان کیا تھا پنجاب میں سی این جی سٹیشن عیدالاضحی کے تینوں دنوں میں گیس فراہم کریں گے تاہم قادر پور میں مرمت کے باعث عید کے دوسرے اور تیسرے دن گیس فراہم کرنا ممکن نہیں تاہم عید اور دیگر دنوں میں گیس دستیاب ہوگی۔
سوئی ناردرن