عوامی رائے کی توہین کرنے والے جلد انجام کو پہنچیں گے: محمود الرشید

 لاہور ( سپیشل رپورٹر)                   قائد حزب اختلاف پنجاب    میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ دھاندلی کے اہم کرداروں کے نوٹسز کی کوئی اہمیت نہیں ان کے خلاف قانون کردار کا عوام پہلے ہی نوٹس لے چکے ہیں ،عوام کے ووٹ کی توہین کرنے والے تمام کردار بلآخر اپنے انجام کو پہنچیں گے۔  ،عمران خان سرخرو اور یہ لوگ قوم کے سامنے شرمسار ہونگے ،گو نواز گو کا نعرہ غیر قانونی نہیں بلکہ اس نعرے کو روکنے کیلئے حکمران جو ہتھکنڈے  استعمال کر رہے ہیں وہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔