سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر تیسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

سیالکوٹ: بھارتی فورسز کی چاروا سیکٹر پر تیسرے روز بھی بلااشتعال فائرنگ، چناب رینجرز کا منہ توڑ جواب، اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارتی سکیورٹی فورسز نے تیسرے روز بھی سیالکوٹ ورکنگ بائونڈری لائن کے چاروا سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کی وجہ سے پاکستانی سرحدی دیہاتوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے جبکہ پاکستان سے چناب رینجرز نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق چاروا سیکٹر پر بھارتی سکیورٹی فورسز نے چھ گھنٹے کے دوران جدید ہتھیاروں سے دو مرتبہ فائرنگ کی اور فائرنگ کا یہ سلسلہ ایک ایک گھنٹہ جاری رہا۔ بھارتی فائرنگ وگولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلا ع نہیں ملی۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے عیدالاضحیٰ سے قبل فائرنگ کے تین واقعات کی وجہ سے پاکستان چناب رینجرز کے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
بھارتی فائرنگ