دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچا: حمزہ شہباز

دھرنوں سے معیشت کو نقصان پہنچا: حمزہ شہباز

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹیکسوں اور مہنگائی کے حوالے سے تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدام کئے جائیں گے۔ دھرنوں کی وجہ سے ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا جس سے عام آدمی سے لے کر بڑی تجارتی ادارے تک متاثر ہوئے۔ تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے جلد وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ماڈل ٹائون میںلاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران اور تاجروں کے نمائندوں محمد علی میاں، ناصر سعید، شیخ محمد آصف، محمود غزنوی، علی پرویز ملک پرائس کنڑول کمیٹی کے ارکان مسلم لیگ (ن) کے رہنما محمد پرویز ملک، خواجہ احمد حسان اور دیگر تاجر رہنمائوں کے ایک اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں خصوصاً چین کی طرف 32ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے التوا سے ہمارے عوام میں مایوسی پھیلی ہے۔ انہوں نے ایم این اے محمد پرویز ملک، خواجہ احمد حسان کو ہدایت کی وہ خود چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات کر کے تاجروں کے ٹیکسوں کے بارے میں تحفظات دور کرائیں۔