جھلکیاں / دورہ وزیراعلیٰ

لاہور (خصوصی رپورٹر)٭ شہباز شریف نے گذشتہ روز 6 گھنٹے تک ملتان اور مظفرگڑھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کو مالی امداد کی تقسیم کیلئے قائم کئے گئے ادائیگی سنٹرز کے اچانک دورے کئے۔٭ وزیراعلیٰ خورشید آباد میں ادائیگی سنٹر کے اچانک دورے پر پہنچے۔ متاثرین کو کھانا کھلایا جا رہا تھا۔ وزیراعلیٰ متاثرین میں گھل مل گئے اور ان سے دریافت کیا کہ کیا آپ کو پیسے مل رہے ہیں جس پر سیلاب متاثرین نے کہا کہ ہماری توقع سے بھی پہلے مالی امداد ادا کی جا رہی ہے۔٭ سپورٹس کمپلیکس ملتان میں وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان سے سرائیکی میں گفتگو کرتے رہے۔٭ شہباز شریف نے مظفرگڑھ کے ایک معذور شخص احمد یار کو اپنے ہاتھوں سے 25 ہزار روپے کی امدادی رقم کی پہلی قسط دی۔