کلیات البنات کالج لیک روڈ کی طالبات کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ کلیات البنات کالج لیک روڈ کی طالبات نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان ‘شاہراہِ قائداعظمؒ ، لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پرسارہ شاہد نے کہا کہ آج کے نوجوانوں کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا وقت کی ضرورت ہے۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ 1کوآرڈینیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ کی قیادت میں دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے گرلز ہائی سکول دہلی گیٹ‘ تعلیمی یونٹ 2کوآرڈینیٹر عبدالسلام کی قیادت میں گرلز ہائی سکول نیپیئر روڈ اور موبائل تعلیمی یونٹ 3 کوآرڈینیٹر محمد ندیم رضا شیخ کی قیادت میں گرلز ماڈل پرائمری سکول محلہ شیر شاہ اچھرہ گیا۔