نقاد علی رضا دانشور افتخار مجاز کی ادبی خدمات پر کتاب مرتب کرنے میں مصروف

لاہور (کلچرل رپورٹر) ممتاز ادیب اور دانشور افتخار اعجاز کی شخصیت اور فروغ شعر و ادب کے سلسلے میں ان کی خدمات کے حوالے سے معروف شاعر اور نقاد علی رضا ایک کتاب ترتیب دے رہے ہیں جو بہت جلد شائع ہو گی اس کتاب میں ملک کی بہت سی نامور علمی، ادبی اور دیگر مقتدر اور سربر آوردہ شخصیات کے مضامین شامل ہوں گے۔ افتخار مجاز ان دنوں پاکستان ٹیلی وژن لاہور کے شعبہ حالات حاضرہ کے سربراہ کی حیثیت سے اپنے فرائض ادا کر رہے ہیں۔