لاہور: 16 وارداتیں، ڈاکوﺅں نے چرواہا گندے نالے میں پھینک کر قتل کر دیا

لاہور (نمائندہ خصوصی + نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوﺅں نے متعدد وارداتوں میں شہریوں کو لوٹ لیا جبکہ کاہنہ میں چرواہے کو قتل کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے نواحی گاﺅں لدھے بھلر کے محمد بوٹا کا بیٹا 25 سالہ سجاد گذشتہ دوپہر کھیتوں میں بھینسےں چرا رہا تھا کہ ڈاکوﺅں نے رسیوں سے باندھ کر گندے نالے میں پھینک کر قتل کر دیا۔ ڈاکو 2 بھینسیں، رقم اور موبائل فون لے گئے۔ علاوہ ازیں ڈاکوﺅں نے مناواں میں ندیم حسن کے گھر سے 8 لاکھ‘ جنوبی چھاﺅنی میں فیاض احمد کے گھر سے6لاکھ، شاہدرہ میں پرویز علی، ملت پارک میں افتخار حسین کے گھر سے پانچ 5 لاکھ، شاد باغ میں امداد حسین کے گھر سے4لاکھ،ریس کورس میں افضال احمد اور اسکی فیملی سے ایک لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔ گلشن اقبال میں عرفان گوالمنڈی میں شاہد سے پچاس 50 ہزار، بادامی باغ میں رزاق ، شیرا کوٹ میں انوار علی، سمن آباد میں رفاقت علی، باٹا پور میں منیر، کاہنہ میں وقاص، لیاقت آباد میں محمود، ماڈل ٹاﺅن میں سلیم،گجر پورہ میں ناصر سے ہزاروں روپے، موبائل فونز چھین لئے۔ جنوبی چھاﺅنی میں نوید، نشتر کالونی میں بابر کی گاڑی جبکہ شاہدرہ ٹاﺅن میں عامر، ملت پارک میں شکور، گوالمنڈی میں یاسین اور مزنگ میں عابد علی کی موٹرسائیکل چور ہو گئی۔