لاہور بورڈ نے انٹر سپلیمنٹری امتحان میں امیدوار کی رولنمبر سلپ پر تصویر کسی اور کی لگا دی

لاہور (لیڈی رپورٹر) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے کمپیوٹرائزڈ سسٹم کا ایک اور کرشمہ منظرعام پر آ گیا۔ انٹر سپلیمنٹری امتحان کے امیدوار محمد یعقوب اسلم کی رولنمبر سلپ پر کسی اور کی تصویر لگا دی گئی۔ یعقوب اسلم نے کہا کہ آن لائن سسٹم طلبہ و طالبات کیلئے عذاب بن گیا ہے۔ ہم امتحان کی تیاری کریں یا بورڈ آفس کے چکر لگائیں۔