عوام حکومت سے مایوس ہیں‘ ملک کو سیاسی لوٹا گردی سے نکالیں گے: مشرف

لاہور (خصوصی رپورٹر) آل پاکستان مسلم لیگ کے قائد پریز مشرف نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی وجہ سے ہر پاکستانی مایوس ہے۔ اپنی جماعت کے لائرز فورم کی تشکیل کی تقریب سے ٹیلفونک خطاب کرتے ہوے مشرف نے کہا کہ حکومت ڈس فنکشنل ہے، صرف سیات ہو رہی ہے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا جا رہا۔ مہنگائی، بے روزگاری اور امن و مان کی صورت حال پریشان کن حد تک بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے مل پاکستان کو سیاسی لوٹا گردی سے نکالنا ہے۔ مشرف نے کہا کہ عین ممکن ہے کہ ان کی واپسی 23 مارچ سے قبل ہی ہو جائے تو 82 اضلاع میں پارٹی کی تنظیم مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 12 اکتوبر 99ءکا اقدام بچانے کے لئے کیا تھا۔ نے کہا کہ کچھ قوتیں اقتدار کے پرامن انتقال کی راہ میں رکاوٹ پیدا کرنے کا پر پروگرام کی اطلاع پر 3 نومبر کا قدم عارضی طور پر اٹھایا تھا۔ انہوں نے وکلا کو آل پاکستان مسلم لیگ جائن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ عام آدمی کو عدل فراہم کرنے کے لئے جوڈیشل ریفارمز ضروری ہو چکی ہیں۔ چیف کوآرڈینٹر آل پاکستان مسلم لیگ چودھری شہباز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی اتنی بڑی تعداد کی شمولیت سے ہماری پارٹی کو تقویت ملی ہے۔ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ مشرف جمہوری طریقے سے منتخب ہو کے عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالیں گے۔ تقریب سے فواد چودھری، حافظ غلام محی الدین، ملک شفیق ایڈووکیٹ اور رانا عبدالحمید ایڈووکیٹ نے بھی خطاب کیا۔