شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر، کمپنی وی آئی پی علاقوں تک محدود

لاہور ( سپیشل رپورٹر) شہر میں صفائی کی صورتحال ابتر ہو گئی اور بنائی گئی کمپنی صرف وی ائی پی علاقوں اور سڑکوں کی صفائی تک محدود ہو گئی جبکہ شہر میں مڈل کلاس اور لوئیر مڈل کلاس کے علاقوں میں عملہ نے لوگوں سے پیسے مانگنے شروع کر دئیے ہیں ۔ اس حوالے سے گزشتہ روز مختلف علاقوں کا سروے کیا گیا جس میں سمن آباد ، علامہ اقبال ٹاون ، گلشن راوی ، راج گڑھ ، ساندہ اور سبزہ زار کے لوگوں نے شدید اعتراض کیا ان کے محلوں اور گلیوں کی صفائی کئی کئی ماہ سے نہیں ہوئی ہے علامہ اقبال ٹاون کے صلاح الدین نے بتایا کہ وہ تین مرتبہ صفائی کروانے کے لئے دفتر گئے ہیں ہر مرتبہ جواب ملتا ہے کہ کل ہو جائے گی سمن آبا د نوید عالم نے کہ اب پیسے مانگے جارہے ہیں ہم ہر ماہ پیسے دے کر صفائی کروا رہے ہیں ۔ محمد علی نے کہا کہ صفائی کاعملہ کہتا ہے کہ ان کے پاس وقت نہیں جب ہو گا تو کردیں گے ۔