راوی ٹول پلازہ کی منتقلی کیلئے نوٹیفکیشن ہو چکا: آصف ہاشمی

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءو چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی نے کہا ہے کہ راوی ٹول پلازہ کی منتقلی کے لیے نوٹیفکیشن ہو چکا ہے جس پر جلد از جلد عملدرآمد کروا لیا جائے گا۔ یونین کونسل نمبر l شاہدرہ میں پارٹی کے انتظامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترقیاتی کاموں پر عملدرآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔ اجلاس میں زونل صدر راحت سعید خان، میاں سرفراز، افتخار، مولوی حبیب، ارشد بھولا، شیخ محبوب، رﺅف ساجد، آصف پرنس، حافظ نصیر پرنس و دیگر کارکنوں نے شرکت کی۔